شیخ ایاز میلو: بلاول بھٹو زرداری نے شرکت سے پہلے پیغام جاری کردیا،منتظمین کا شکریہ ادا

حیدرآباد میں 21ڈسمبر شروع ہونے والے ایاز میلو کے معلق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا پیغام جاری کریا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ سب سے پہلے تو میں ایاز میلو کے منتظمین کو اس کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں گزشتہ کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ علمی ادبی سرگرمیاں ایک باشعور معاشرے کا ثبوت ہیں۔ ایاز میلو شیخ ایاز جیسے عظیم شاعر کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں علم و آگہی پھیلانے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔

شیخ ایاز سندھی زبان کے بیمثال شاعر اور ادیب ہی نہیں، وہ سندھ کی پہچان ہیں، شیخ ایاز مرحوم کا علمی و ادبی ورثہ سندھ سمیت پورے پاکستان اور پوری انسانیت کا انمول اثاثہ ہے۔

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شیخ ایاز کی سوچ اور حکمت سے متاثر تھے۔ یہی وجہ ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں مرحوم شیخ ایاز کو سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا۔ قائد عوام کے ایسے قدم کے پیچھے یہ سوچ کارفرما تھی کہ ملک کی نوجوان نسل کی علمی و فکری تعلیم کی ذمہ داری شیخ ایاز جیسے عظیم عالم و فاضل کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔

میرے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شیخ ایاز کے احترام اور ان کے فن اور فکر کا اعتراف کرنے کی راہ پر گامزن رہی ہے۔ ایک طرف سندھ کی سابقہ ​​عوامی حکومت نے شکارپور میں شیخ ایاز یونیورسٹی قائم کرکے عظیم شاعر کو خراج تحسین پیش کیا ہے تو دوسری جانب محکمہ ثقافت کی جانب سے شیخ ایاز کی تقریباً تمام کتابوں کو شائع کرکے ایک عظیم علمی سرمایہ محفوظ کیا گیا ہے۔   

ایک بیدار معاشرہ اپنے ہیروں کو کبھی نہیں بھولتا۔ شیخ ایاز ہمارا فخر ہیں، ان کی شاعری لازوال ہے اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

https:/hot-news/7865/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں