
سیلاب متاثرین کا پانے بند ہونے کے خلاف احتجاج،ٹاؤن چیرمین نے الزامات مسترد کردیے، پانی سپلائی جاری کرانے کا اعلان
کراچی (رپورٹ: نبی بخش خاصخیلی) کراچی کے علاقے صفوراں ٹاؤن میں بسنے والے سیلاب متاثرین کا انتظامیا نے پانے بند کردیا،جس پر متاثرین احتجاجن روڈوں پر نکل آئے ہیں۔
جمالی پل کے علاقے میں بسنے والے سیلاب متاثرین پیر فرق جان سرھندی کی قیادت میں احتجاجی ریلی کی صورت میں ٹاؤن چیرمین کی آفیس طرف گامزن ہہیں جہاں دھرنا دیا جائے گا۔
پیر فرق جان سرھندی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سیلاب متاثرین سے زمین خالی کروانے کیلئے ہتکھندے استعمال کررہی ہے۔
ٹاؤن چیرمین پر الزام عائد کرتے ہوئے پیر فرق جان سرھندی کا کہنا تھا کہ جمالی پل کے پاس رہنے والے تمام متاثرین سیلاب کے گھر سیلاب میں ڈوب گئے تھے اس لیے وہ واپس نہیں گئے لیکن ٹاؤن انتظامیا نے پانی بند کردیا ہے۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صفوراں کےعملدار مظاہرین کے پاس پہنچے لیکن مذاکرات ناکام ہوگئے۔

دوسری جانب ٹاؤن چیرمین راشد خاصخیلی نے کلک بریکنگ 24 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی بند کرنے کی میری طرف سے ہدایات نہیں دی گئی ہیں، اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام لوگے مسائل حل کرنا ہے نہ کہ پیدا کرنا،جب بھی کوئی مسئلا ہوا ہے تو حل کرنے کی کوشش کی ہے،علاقے کی عوام کا ساتھ دیا ہے۔
راشد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ پانی بند ہونے کے متعلق واٹر کمیشن کی انتظامیا سے بات کی جائے گی اور مسئلا حل کیا جائے گا۔
