بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہائبرڈ اجلاس،فریال تالپور بھی شریک

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم ہائبرڈ اجلاس ہوا جس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں

اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی،سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود اور محمد علی شاہ باچہ موجود تھے۔ اجلاس میں مراد علی شاہ، منظور وسان، حسن مرتضی، روزی خان کاکڑ، ناصر شاہ اور صغیر قریشی نے بھی شرکت کی۔ خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، میر ثنااللہ زہری، ندیم افضل چن، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ بھی شریک ہوئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں