واضح ہوچکا ہے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔ بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے ساتھ اب ہمارے سامنے ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں، اب واضح ہوچکا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تین رکنی بنچ کے فیصلے کی اس کاغذ جتنی بھی وقعت نہیں جس پر یہ فیصلہ لکھا گیا، اگر چیف جسٹس انصاف سے ہوئے اس بھونڈے مذاق کا علاج کرکے عدالت کو بحال نہیں کرسکتے تو ان کو چاہیے کہ کسی اور کو اپنا منصب سنبھالنے کی اجازت دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں