
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی۔
