گڈاپ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، طارق عزیز بلوچ

کراچی:  ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں رہنے والے ہر شہری کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ہمارے ادارے اپنی مثالی کارکردگی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ بہتر طریقے سے جاری رہے گا، وسائل کی کمی کاسامنا ضرور ہے مگر مناسب طریقے سے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کو حل کر رہے ہیں اس وقت ہماری توجہ فوری طور پر پانی اور صفائی ستھرائی کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں عوام کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی ان کے لئے عملی اقدامات کرنے چائیں جب تک میں اس منصب پر فائز ہو گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرتا رہونگا۔

گڈاپ ٹاؤن کے اراکین کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں ہم نے یہاں ایسا پلان تشکیل دیا ہے جس سے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل جلد از جلد حل ہو جائے گے اس بات کا ذکر انہوں نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے وفود سے کیا۔  اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،میونسپل کمشنر احمد یار،  ڈائریکٹر  HRM   حاجی شریف شیخ،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر پرچیز سہیل یار خان،  ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ طاہر بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن افضل لغاری،واٹرسپلائی انچارج افضل بلوچ،ٹاؤن ممبر مرتضیٰ یار محمد، ممبر محمد رفیق جوکھیو، ممبر امین دین جوکھیو، ممبر عیسیٰ، نو منتخب ممبر سلیم میمن اور علاقہ معززین ابوبکر میمن،اکبر جوکھیوو دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں