آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ صوبائی وزیر بنگئے

حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو ڈھائی بجے دن سندھ گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی وزیر سے حلف لیا۔

تقریب میں محمد احمد شاہ، کی اہلیہ چاند گل شاہ، صاحبزادی فاطمہ شاہ، صاحبزادے تیمور علی شاہ اور جہاں زیب علی شاہ بھی موجود تھے ۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ جسٹس مقبول باقر، صوبائی وزیر عمر سومرو، چیف سیکرٹری سندھ محمد فخر عالم خان، نے شرکت کی۔

تقریب میں معروف شاعر افتخار عارف، منور سعید، شاعرہ غزالہ حبیب صحافی و اینکر  سیہل وڑائچ،  معزز شہروں اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ تقریب میں آرٹس کونسل کے ارکین معروف صحافی و دانشور غازی  صلاح الدین،  ایوب شیخ، دانیال عمر، شکیل خان، بشیر سدوزئی نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں