
پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے چیف الیکشن کمشنر سیاسی جماعت کے حلف یافتہ لگ رہے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ کی ذمے داری ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کا بیک گراؤنڈ چیک کریں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کر دیا ہے، صوبائی الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا کردار آنے والے الیکشن کو مشکوک بنا رہا ہے
پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ نثار درانی اور اعجاز چوہان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 13 حلقوں پر اعتراضات جمع کرائے لیکن ان کے اعتراضات پر کوئی ایکشن نہیں ہوا
