واٹر کارپوریشن میں قرعہ اندازی،15 ملازمین حج،10 عمرے کی سعادت کے لیے کامیاب

کراچی: واٹر کارپوریشن کی جانب سے گریڈ 1 تا گریڈ 15 کے ملازمین کے لیے حج اور عمرے کی قرعہ اندازی کی تقریب ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد کی گئی، قرعہ اندازی تقریب میں 15 خوشنصیب ملازمین حج اور 10 خوشنصیب ملازمین عمرے کی سعادت کے لیے کامیاب ہوئے

کراچی: واٹر کارپوریشن کی جانب سے گریڈ 1 تا گریڈ 15 کے ملازمین کے لیے حج اور عمرے کی قرعہ اندازی کی تقریب ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد کی گئی، قرعہ اندازی تقریب میں 15 خوشنصیب ملازمین حج اور 10 خوشنصیب ملازمین عمرے کی سعادت کے لیے کامیاب ہوئے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان تھے جبکہ تقریب میں محمد ثاقب، سید عمران زیدی، ندیم احمد کرمانی، انتخاب احمد راجپوت، سید عامر رشید، محمد نواز اور سی بی ای چیئرمین ارشاد خان سمیت دیگر افسران و ملازمین شریک تھے، بابرکت تقریب کا آغاز معروف عالم دین قاری عتیق الرحمان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، نعت مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت معروف نعت خواں امیر احمد، مبین قادری اور عمیر حسینی نے حاصل کی۔

تقریب کے موقع پر سی بی ای چیئرمین ارشاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت آج کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اور سی ای او واٹر کارپوریشن کی خصوصی ہدایت پر رواں سال حج اور عمرے کی قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیبوں کے تمام اخراجات واٹر کارپوریشن ادا کریگا،

 انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات پر واٹر کارپوریشن سمیت شہر قائد کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں کی جائیں کیونکہ ادارہ خوشحالی ہوگا تو مزدور خوشحالی ہوگا، اس موقع پر انہوں نے سی ای او واٹر کارپوریشن سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ہونے والی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے ملازمین کو کسی وجوہات کی بنا پر حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکے تھے انہیں روان سال بھیجا جائے جس پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے رہ جانے والے ملازمین کو روان سال حج کی سعادت پر بھیجنے کا اعلان کیا، جس پر سی بی اے چیئرمین سمیت دیگر ملازمین نے سی ای او واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا،

 تقریب کے موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے قرعہ اندازی میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام خوشنصیب ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے ملازمیں ہمارا اثاثہ ہے جبکہ انتظامیہ ملازمین کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور اس ضمن میں انتظامیہ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے،

انجینئر اسداللہ خان نے حج کی سعادت پر جانے والے ملازمین سے کہا کہ وہ واٹر کارپوریشن سمیت وطن کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں کریں،

 تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی محمد ثاقب اور لیبر ویلفیئر آفیسر محمد نواز کو کامیاب اور پروقار تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ واٹر کارپوریشن انتظامیہ آج ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور حاصل کرتے ہوئے اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے، انہوں نے حج اور عمرے کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے تمام ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ آنے والے وقت میں واٹر کارپوریشن ملازمین کی بہتری کے لیے مزید اچھے اقدامات کیے جائیں گے،

 سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ کارپوریشن کے افسران و ملازمین میں ایک نیا جذبہ ہے اور ہم ایک نئے عزم اور نئی پہچان کی طرف گامزن ہے جس کا واضح مثال ہائیڈرنٹس سیل کی آمدنی میں 10 کروڑ کا اضافہ ہے، انہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ واٹر کارپوریشن کو کسی بھی صورت میں پرائیویٹ نہیں کیا جائے گا نہ ہی کسی ملازم کو فارغ کیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ کارپوریشن کے تمام اسکریپ کی جلد نیلامی کرکے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کیے جائیں گے، انہوں نے کہا جن اداروں پر واٹر کارپوریشن کے واجبات ہیں ان تمام اداروں سے واجبات ہر حال میں واپس لیے جائیں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز سندھ اور میئر کراچی سمیت تمام اداروں اور اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ ان کی بدولت شہر سے پانی چوری کا خاتمہ یقینی ہؤا ہے، حج قرعہ اندازی میں کامیابی حاصل کرنے والے ملازمین میں علی رضا، ارشد احمد، اکبر علی، ایس ایم نورالدین، محمد کاظم قریشی، محمد نسیم، محمد فیصل، معین الدین، علی نواز خان، غلام نبی جوکھیو، نیاز بیگ، ذکیا خاتون، شکیل احمد خان، جاوید مرتضیٰ، محمد اقبال جبکہ اسٹینڈ بائی پر میرو، عتیق الرحمان،محمد ارشد اور عبدالحسین ملک شامل تھے، عمرہ قرعہ اندازی میں کامیابی حاصل کرنے والے ملازمین میں محمد سلیم، عظیم احمد خان، محمد راشد سلیم، عتیق الرحمان، محمد شاھد، محمد اشرف خان، جاوید اقبال فتح محمد، عبدالغنی سید احمد ظفر جبکہ اسٹینڈ بائی پر شعیب خان، فیصل اور محمد ناصر شامل تھے،

 تقریب کے اختتام پر پر صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر کارپوریشن ندیم احمد کرمانی نے سی ای او واٹر کارپوریشن سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے 16 تا 20 گریڈ تک افسران کو بھی حج قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے 5 افسران کو قرعہ اندازی کی ذریعے رواں سال سمیت ہر سال حج کی سعادت کے لیے بھیجا جائے گا، جس پر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر افسران و ملازمین نے سی ای او واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں