
کراچی(اسٹاف رپوٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی میمبر و میر مرتضی بھٹو کے قریبی ساتھی جمیل احمد عرف راجا شیخ کو کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد جمیل احمد عرف راجہ شیخ کی لاش کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
واقعی کی اطلاع پر پ پ شہید بھٹو کے رہنماؤں ڈاکٹر رؤف مغیری، ملیر کے سابق صدرکامریڈ سلیم راجپوت، نذیر لاشاری، آزاد گوپانگ مختیار جمانی،استاد عالم میرانی، اسلم بیھن، سید ارشد شاہ بخاری، جاوید سارں سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے کراچی میں شہری بے بس ہیں، شہر کی سڑکوں پر سر عام مسلح ڈاکو شہریوں بے خوف ہوکر لوگوں کو بندوق کی نوک پر لوٹنے کے بعد قتل کرتے ہیں اور انتظامیہ مکمل طور پر بے بس ہے، ہم سوگوار خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دوسری جانب پ پ شہید بھٹو کے اور سیاسی سماجی رہنماؤں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کے شہید جمیل کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔
