
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور انداز میں کوشش کرتا رہونگا جس نظریئے کے تحت ہم کام کر رہے ہیں اس میں انسانی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اس میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے عوام کو سہولیات سو فیصد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں گڈاپ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی ہماری پارٹی منشور کے مطابق کی جائے گی محدود وسائل ہونے کے باوجود اراکین کونسل اور علاقائی معززین کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں بنیادی سہولیات صفائی ستھرائی اور پانی کے فراہمی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں تمام یوسیز کے منتخب نمائندے اپنی یوسی کے مسائل سے آغا کر رہے ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر کے جلد از جلد عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ گڈاپ ٹاؤن کے افسران دن اور رات عوام کی خدمت کرنے کیلئے میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی آفس میں کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ، ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ کلچر نبیل بلوچ، ڈائریکٹر ٹیکسیشن زوہیب بلوچ، ڈائریکٹر ایڈورٹا ئزمنٹ ہدایت اُللہ شیخ، ڈائریکٹرسینیٹیشن اشرف بلوچ موجود تھے۔
