
کراچی: بچوں کے عالمی دن 20 نومبر کے موقع پر لاشاری بلوچ ہیومن رائیٹس ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سیکریٹری جنرل حاجی امداد علی لاشاری نے غزا میں اسرائیل کی جانب سے جارحانہ ہزاروں نو مولود بچوں میڈیا رپورٹر فوٹو گرافرز۔ سینیئر سٹیزنز اور مرد و خواتیں کا ظالمانا قتل عام کرنے کی پر زور مزمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اور أئی۔آئی ۔سی کے سربراہان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کے فوری طور پر غزا کے مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مضبوط اقدامات کریں۔
امداد علی لاشاری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کھلے عام دھشتگردی معصوم بچوں کا بہمانا قتل کو فوری روکا جائے اور جنگ بندی کا اعلان کروائیں۔ قیدیوں کو آزاد کرایا جائے سالسی کا کردار با ضابطہ طور پر ادا کریں۔ معصوم بیقصور بچوں کا قتل عام فلفور روکا جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی سہولیتیں فوری فراہم کریں۔ انہوں نے مسلم ممالک کے سربراہان سے پر زور اپیل کی ہے کہ غزا کے معصوم بچوں سینیئر سٹیزنز اور مرد و خواتیں کی زندگیوں کو مزید نقصان سے بچایا جائے اور صحت تعلیم بجلی پانی خوراک وغیرہ فوری انکی دہلیز پر مہیا کرنے کے انتظامات کریں اور دوسرے ہم خیال ملکوں کے سربراہاں کو اپیل کر کے بنیادی سہولیتیں مہیا کرنے کے اقدامات کریں۔ انسانی حقوق کی پامالی عالمی قانوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس دہشتگردی کو فورں روکیں۔ بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا حقیقی کردار ادا کرنا نہ بھولیں ۔ اسرائیل اور انکے ہم خیال دھشت گرد ساتھیوں کی ظالمانا بمباری کی کاروائی سے ہزاروں معصوم بے قصور بچوں کی روز بروز شہادت عالمی اداروں کے منہ پر تمانچہ ہے۔لاشاری صاحب نے پاکستان اور دنیا کے دوسرے ممالک کے سربراہان کو بچوں کے عالمی دن 20 نومبر کے موقع پر پرزور اپیل کی ہے کے۔مزید بیقصور معصوم بچوں کی شہادت کا فوری نوٹیس لیکر غزا کے شہریوں کے جان۔و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے ترجیعی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ معصوم بیقصور بچوں کی زندگی اللہ تعلی کی رضا کے لئے بچا سکیں۔ جاری کردہ انچارج مرکزی لاشاری سیکریٹریٹ کراچی پاکستان
