دیر ہوگی مگر عواام کو بہترین ریلیف ملے گا، حاجی نواز علی بروہی

کراچی: چیئرمین ٹاؤن مونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا مناسب حل تلاش کر رہے ہیں جس کے سبب تاخیر ہوسکتی ہے مگر جب وہ امور انجام پائیں گے تو عوام کو بہترین ریلیف ملے گا چاہے وہ بلدیاتی سہولت کا ہو یا دیگر کوئی بھی کام ہو ہمارے کام کا طریقہ کار عمومی طور پر تھوڑا سا مختلف ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم بھرپور پلاننگ کے ساتھ کام انجام دیتے ہیں مختلف اہم اداروں سے اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے متواتر ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ برسوں سے ترقی سے محروم عوام کو ہر طرح سے ریلیف فراہم کیا جاسکے میں اور میری ٹیم جس اخلاص اور لگن سے کام کر رہی ہے اس کے نتائج اچھے ائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک اور سوئفٹ کے  نمائندوں کے ہمراہ جام چاکرو ڈمپنگ پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا

حاجی علی نواز بروہی نے وفد کو اپنے علاقائی مسائل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی وفد کے اراکین نے اس موقع پر کہا کہ ہم مختلف پروجیکٹ کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں مگر جس طرح آپ محنت کر رہے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی قیادت میں منگھو پیر ٹاؤن مثالی ترقی کرے گا

 اس موقع پر چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ اپنے علاقے کے حوالے سے آپ کے ادارے سے کچھ اہم ایشوز پر بات چیت  کرنا ہے جس کی وجہ سے ہم آپ کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اپنے وسائل سے عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ہر اس ادارے سے اپنے علاقے میں کام کروائیں گے جو  یہاں کی عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہو عوام کی خدمت کا جو عزم ہمارے دل میں ہے اس کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے یہی ہماری دائمی شناخت بننے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں