
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں ملازمین کی ویری فکیشن تیسری مراحلے میں داخل
کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے ملازمین کی جانچ پڑتال کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں کہا کہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والا ہمیشہ کامیابی حاصل کر تا ہے اس لئے ہر انسان کو ہمیشہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی ادا کرنی چاہیے ایمانداری کا راستہ شروع میں بہت ہی مشکلوں کا راستہ ہوتا ہے انسان کو اس میں ہمت سے کام لینا چاہیے لیکن جیسے جیسے وہ
ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی ادا کرتا ہے وہ تمام راستے آسان ہوتا جاتے ہیں وہ مشکلیں ختم ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رزق حلال کمانے اور اپنے گھر والوں کو کھلانے سے اولاد نیک ہوتی ہے اور آخرت میں بھی کامیابی ہوتی ہے اس لئے تمام ملازمین کو چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرے گور ئمنٹ ملازمت بھی ایک نعمت ہے سب ملازمین کو اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ ملازمین کی ویریفیکیشن میں کسی ملازم کی حق تلفی نہ ہوں

اس موقعے پر میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ملازم کسی بھی ادارے کا شناخت ہوتے ہیں ان کی ڈیوٹی ادا کرنے سے علاقے میں کام ہوتا ہے۔ افسر مالیات افتخار احمد دایو، سپرنٹینڈنٹ انجینئر فرحان علی لاشاری، ڈائریکٹر HRM محمد شریف شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر HRM سرفراز احمد کھتری، پی ایس لال جان نبی، آفس سپرنٹینڈنٹ محفوظ جوکھیو ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شرجیل خان،اسسٹنٹ انفارمیشن شاہ محمد شاہ، نسیم بلوچ،صادق بلوچ اور دیگر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
