اسلام آباد ہائیکورٹ:ایس ایچ او نے شیخ رشید کی شکایت کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اشفاق وڑائچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی شکایت کردی

ایس ایچ او نے شیخ رشید کی موجودگی میں عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں روزے میں ہوں، وضو میں بھی ہوں، حلفاً کہتا ہوں کہ منشیات فروش نہیں، شیخ صاحب بار بار میڈیا پر آ کر مجھے منشیات فروش کہتے ہیں،ان الفاظ سے میری ہتک ہوئی، بچے مجھ سے پوچھتے ہیں۔

شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی روزے سے ہوں، میرا سامان اور ٹیلیفون انہوں نےنہیں دیا۔

جسٹس طارق جہانگیری نے شیخ رشید سے کہا کہ آئی جی ہو، سپاہی ہو یا کوئی بھی، ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں، اگر کسی نے کام ٹھیک نہ بھی کیا ہو تو بھی میں اس اہلکار کو عزت سے بلاتا ہوں۔

عدالت نے ایس ایچ او سے کہا کہ آپ تحریری طور پر لکھ کر دیں کہ جو بھی ہوا قانون خود دیکھ لے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں