دادو: 11 ملزمان گرفتار،اسلح، منشیات اور موٹرسائکلیں برآمد

دادو(رپورٹ: نصیر شیخ) ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر روپوش/اشتہاری، ایکٹیو کرمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری، موٹرسائیکل لفٹر گینگ سمیت 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، منشیات، اسلحہ اور 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

اے سیکشن پولیس نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے۔ گرفتار ہونے والوں میں ملزم انیس ڈاوچھ اور اسلم عرف اسلو ماچھی شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے چند روز قبل شہری شیرجان جمالی کی چوری ہو جانے والی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ موٹرسائیکل مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔اے سیکشن پولیس نے منشیات ڈیلر ذوالفقار علی سولنگی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں