قانون و آئین کی رٹ قائم ہونے سے ہی مزدوروں کے مسائل حل ہونگے،لیاقت ساہی

کراچی: مزدور رہنما لیاقت علی ساہی کی طرف سے وزیر اعلی سندھ سے مزدور رہنماؤں کی ہونے والی ملاقاتوں میں اور ان کی احکامات کی روشنی میں لیبر سیکریٹری سندھ سے محنت کشوں کو درپیش مسائل پر جائزہ رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے بنیادی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل  کرکے آئین اور قانون کی رٹ کو قائم کیا جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزدور رہنما نے کہا کہ وفاقی اور صوبوں کی سطح پر جو قانون سازی اب تک قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہوچکی ہے اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بد ترین استحصال محنت کشوں کا سیاسی پارٹیوں کی ناک کے نیچے ہورہی ہیں لیکن سیاسی پارٹیاں سلوگن کے طور پر محنت کشوں کا کندھا تو استعمال ایوانوں میں جانے کے لئے کرتی ہیں لیکن جب ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں تو پھر مزید قانون سازی کرکے ورکرز کو انصاف فراہم کرنا تو دور کی بات ہے جو قانون سازی پچہتر سالوں سے ہوچکی ہے اس پر بھی عمل درآمد کیلئے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا جاتا

لیاقت ساہی کا کہنا تھا کہ اس گھٹن کے ماحول میں وزیر اعلی سندھ نے محنت کشوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرنا احسن اقدام ہے اور محنت کشوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے انتہائی مثبت کردار اداکررہے لیکن اداروں میں بیڈ گورننس اس حد تک بڑھ چکی ہے قانون اور آئین کی بھی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اس گھٹن کے ماحول میں مزدوررہنماؤں کی ملاقات ایک روشنی کی کرن محسوس کی جارہی ہے تمام مزدوررہنما متحدہوکر محنت کشوں کا مقدمہ پیش کریں محنت کشوں کے بغیر ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر نہیں کیا جاسکتا لیکن محنت کشوں کے بنیادی حقوق کو طاقت بل بوتے پر سلب کرکے کوئی بھی ریاست ترقی نہیں کرسکتی اس تناظر میں محنت کشوں کی تنظیموں کو پروگرام پیش کرنا ہوگا ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں