محکمہ بلدیات کے ملازمین کی تنخواہ اکاؤنٹس میں دلوا کرہی جاؤںگا، مبین جمانی

کراچی: نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ منتخب چیئرمین سے زیادہ ذمہ داری افسران پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ٹائون اور یوسیز میں قانون کے تحت امور انجام دیں۔ تمام ادارے اور ٹائونز مل کر کام کریں تو ہم عوامی فلاحی کاموں کے بیڑے کو پورا کرسکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جب تک ہم یہاں پر ہیں بلدیاتی ملازمین کی بائیو میئرک اور ان کی تنخواہوں کو براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا عمل مکمل کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لوکل گورنمنٹ کراچی ریجن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مئیر کراچی مرتضٰی وہاب، میونسیل کمیشنر کے ایم سی افضال زیدی کے علاوہ تمام ٹائونز کے میونسیل آفیسرز و افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جب تک ہم یہاں پر ہیں بلدیاتی ملازمین کی بائیو میئرک اور ان کی تنخواہوں کو براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا عمل مکمل کرلیں۔ محمد مبین جمانی نے کہا کہ محکمہ بلدیات سے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں صورتحال یہ ہے کہ او زی ٹی شئیر صرف تنخواہوں میں ہی چلا جاتا ہے اور عوامی مفاد کا کوئی کام کہی ہوتا نظر نہیں آتا۔

 محمد مبین جمانی نے کہا کہ منتخب چیئرمین سے زیادہ ذمہ داری افسران پرعائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ٹائون اور یوسیز میں قانون کے تحت امور انجام دیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ فنڈز کا استعمال ایمانداری سے درست جگہ پر ہو۔ہماری کوشش ہے کہ ملازمین کے بائیو میٹرک کا نظام یوسی کی سطح تک کیا جائے اور اسے سینٹر لائیزیشن کرکے اس کی مانیٹرنگ کی جائے۔

مبین جمانی نے مزید کہا۔کہ تمام افسران اپنے اپنے ٹائونز اور یوسیز میں بیٹھیں اور اگر انہیں کوئی مشکلات ہیں تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں لیکن افسران کو عوام کے درمیان موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اور ٹائونز مل کر کام کریں تو ہم عوامی فلاحی کاموں کے بیڑے کو پورا کرسکتے ہیں۔

مبین جمانی نے کہا کہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ او زی ٹی شئیرز کو بچائیں اور اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن  کو بھی مدنظر رکھیں۔ ہم جلد ہی افسران کی ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی جائے گی جو افسران کے مسائل کو حل کرے گی اور افسران بھی ٹائونز میں فنڈز کی جنریشن کو بڑھائیں اور جہاں انہیں میری یا لوکل گورنمنٹ کی ضرورت ہوگی ہم انہیں سپورٹ فراہم کریں گے۔

 اس موقع پر مئیر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ میں نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سپورٹ کی اور اپنی شفقت ہمیشہ رکھی ہے، ایم سی اور ٹائونز اس وقت مالی مسائل سے دوچار ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ آپ کا سپورٹ رہا تو ہم اس سے نبردآزما ہوسکیں گے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اس وقت تمام ٹائونز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن آج آپ کی شفقت اور سپورٹ سے ہم جلد سے جلد مسائل حل کرلیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں