اراکین کونسل کی مشاورت اور منظوری کے بعد ترقیاتی کام شروع ہونگے، طارق بلوچ

کراچی: ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوامی خدمت اور عام آدمی کو ریلیف ملے ہر یوسیز میں خلوص نیت سے کام کرنا ہے جس جگہ کام کرنے کا موقع ملا ہے وہاں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں عوام کی خدمت کا جو ہم نے عزم کیا ہے اس راہ پر مشکلات تو بہت ہیں مگر اس راہ پر چل کر کام کرنے سے سکون قلب ملتا ہے

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مرکزی آفس میں افسران سے علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔

اس موقعے پر طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ اراکین کونسل کی مشاورت سے اور منظوری کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوجائیگا، ابھی حال ہی میں مختلف یوسیز کا دورہ کیا تو عوام کی شکایت میرے زیر نظر گزری ہیں

ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ میں صفائی ستھرائی کے کام کو باقاعدگی اور احسن طریقے سے اپنے فرائض ادا کرے لوگوں کی آمدورفت ٹریفک اور دیگر سرگرمیوں کی وجہ سے شاہراہوں پر کام کرنے میں عمومہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، اس لئے وہاں پر رات کو یہ کام سرانجام دیا جاتا ہے جہاں پر کاروباری سرگرمیاں زیادہ ہیں وہاں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کے بارے میں جو شکایت ہیں ان کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے

کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ نے چیئرمین کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار ڈایو،ڈائریکٹر پرچیز سہیل یار خان، لاء آفیسر سہیل قاضی، کونسل آفیسر سرفراز احمد کھتری، آفس سپریڈنٹ رزاق بلوچ، ٹیکس آفیسر ظفر حمید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اصغر بلوچ، پی ایس لال جان نبی،  واٹر ٹینک افسر اسلم بروہی اور علاقائی معززین ابوبکر میمن،حفیظ میمن و دیگر بھی موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں