کراچی: پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے صحافی سے تین لاکھ روپے لوٹ لیے

کراچی (نامہ نگار) کراچی میں پولیس کی وردی میں ملبوس گاڑی میں سوار ملزمان نے سینئر صحافی اور سماجی کارکن عبدالستار جانوری سے 3 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

صحافی عبدالستار جانوری حیدرآباد سے کراچی سہراب گوٹھ میں اترے اور بلال کالونی تھانے کی حدود میں وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے تلاشی نام پر اس سے 3 لاکھ روپے لوٹ لیئے۔

صحافی عبدالستار جانوری نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے علی رضا اور بانجھے عرفان کے ساتھ حیدرآباد سے کراچی آئے اور سہراب گوٹھ میں  اترے  اور وہاں سے ایک رکشہ میں سوار ہوکر نیو کراچی پہنچے تو بلال کالونی تھانے کی حدود میں کرولا کار  نمبر (BXT) 609  میں سوار پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کی آڑ میں جیپ سے تین لاکھ روپے اور شناختی کارڈ لیکر فرار ہوگئے۔

صحافی عبدالستار جانوری کا کہنا تھا کہ بلال کالونی تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائی اور پولیس کو گاڑی کا نمبر (BXT) 609 اور تصاویر بھی دیں مگر ابھی تک چھینی ہوئی رقم واپس نہیں دلائی گئی۔ اودھر صحافی عبدالستار جانوری سے رقم چھیننے کے واقعے اور پولیس کی غیرسنجیدگی پر آئی جی سندھ سے انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کی بھی دھمکی دے دی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں