نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، مریم نواز

لاہور میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر منعقدہ استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے ’ن‘ سے ’ش‘ نکلے گی، دیکھ لیں ’ن‘ اور ’ش‘ ایک ساتھ ہیں۔

مریم نواز نے  کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے۔ نواز شریف اپنے گھر، اپنی مٹی اور اپنے وطن واپس آئے ہیں، 9 مئی کا واقعہ تو دور کی بات ہے نوازشریف کے ہوتے ہوئے کبھی گملہ بھی نہیں ٹوٹا۔

پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ  نوازشریف نے ہر دور میں پاکستان کی تعمیر کی لیکن انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا، آج قوم کا بیٹا نواز شریف آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے آگیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں