ٹاؤن کمیٹی رادھن میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

دادو(رپورٹ: نصیر شیخ) سندھ کے ضلع دادو کے ٹاؤن کمیٹی رادھن میں برسوں سے کوئی ترقیاتی کام نہ ہونے پر شہریوں نے عدالت میں درخواست دے دی۔

شہری اتحاد کے صدر ایڈووکیٹ اعجاز جانوری نے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں درخواست دائر کردی

ایڈووکیٹ اعجاز جانوری نے موقف اختیار کیا کہ کے ٹاؤن کمیٹی کی منتھلی بجٹ ایک کروڑ 25 لاکھ 44 ھزار روپے ہے مگر اس کے باوجود شہر میں ڈرینیج سسٹم ہے نہ ہی کوئی روڈ بنا ہوا، واٹر سپلائی اسکیم بھی تباہ حال ہے۔

درخواستگذار نے شہر کی خراب صورتحال اور انتظامیا کی طرف سے پرانا لوہا بیچنے پر درخواست میں نیب سے تفتیش کرانے کی اپیل کردی ہے۔

ایڈووکیٹ اعجاز جانوری نے کلک بریکنگ24 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل احتجاج کے باوجود مسائل حل نہ ہونے پر عدالت سے انصاف کی اپیل کی ہے، امید ہے کہ جلد شہر کے مسائل حل ہونگے اور ملوث انتظامیا کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں