بھارت اور اسرائیل کی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، مشعال ملک

 راولپنڈی: نگراں وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا سے کوئی مضبوط آواز نہیں آ رہی جو اسرائیل کو جنگی جرائم سے روک سکے۔

راولپنڈی چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ فلسطین پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے, روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو قتل کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ  ہر 15 منٹ بعد ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے، 12 روز سے فلسطینی کھانے پینے کی اشیاء و ادویات سے محروم ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فاسفورس سے فلسطینی عوام کی پراپرٹی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ دنیا اسرائیل پر معاشی اور دفاعی پابندی لگائے

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فلسطین میں 5 سے 6 ہزار لوگ شہید کیے جا چکے ہیں، دنیا سے کوئی مضبوط آواز نہیں آ رہی جو اسرائیل کو جنگی جرائم سے روک سکے، بھارت اور اسرائیل کی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں