
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
