حیدرآباد:  قاسم آباد تھانہ سے یرغمال تاجر بازیاب، انصاف کا مطالبہ

حيدرآباد (رپورٹ : انیل حب علی) پاکستان پیپلز پارٹی کوٹری کی بااثر شخصیت حاجی اللہ ورایو جمالی کے کہنے پر قاسم آباد کے دو مشہور نوجوان تاجر جانزیب میمن اور سلمان میمن کو SHO قاسم آباد ریاض جمالی نے بغیر کسی ایف آئی آر کے گرفتار کر کے تھانے میں یرغمال بنا لیا۔

علی حیدر میمن نے ایڈووکیٹ شاکر محمود خان کی معرفت ایس ایچ او قاسم آباد ریاض جمالی کے خلاف حیدرآباد کی سیشن کورٹ میں زبردستی اغوا کرنے کی درخواست دائر کی

سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ احسان انصاری نے نوٹس لیتے ہوئے قاسم آباد تھانے پر چھاپہ مار کر یرغمال بنے ہوئے جانزیب میمن اور سلمان میمن کو فوری رہا کرنے اور ایس ایچ او ریاض جمالی کو سیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم  دیا۔

تھانہ قاسم آباد سے بازیاب ہونے کے بعد تاجروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 20 سال سے کاروبار کر رہے ہیں پورا قاسم آباد ہمیں جانتا ہے کے کبہی کوئی غلط کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حاجی اللہ ورایو جمالی نے ہم سے سریا لیا تھا جس کی طرف 250000 رپے بقایاجات تھی، پیسے مانگنے پر بااثر رہنما نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ نوجواں تاجر سلمان میمن اور جانزیب میمن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کی ہے کے معاملے کا فوری طور پر نوٹیس لے اور انصاف دیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں