
کراچی: لیاری میں گزشتہ شب دستی بم حملے میں زخمی ہونے والی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 10سالہ عتیقہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ پیر والے دن لیاری کی بہار کالونی میں دستی بم حملے سے خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
