
کراچی: انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن انجینئر تابش رضا حسنین کے گھر پر نیب چھاپے کے متعلق ترجمان واٹر کارپوریشن نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے ایک غلط خبر چلائی گئی کہ انچارج اینٹی تھیفٹ سیل انجینئر تابش رضا حسنین کے گھر پر نیب نے چھاپہ مارا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔
انچارج اینٹی تھیفٹ سیل انجینئر تابش رضا حسنین کا کہنا تھا کہ پانی چور مافیا میرے خلاف من گھڑت خبریں اور منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائیوں کی وجہ سے پانی چور بزدلانہ اور غیر اخلاقی حرکت کر رہے ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ پانی چور چاہے کتںے بھی ہاتھکنڈے استعمال کیوں نہ کرے انہیں پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انچارج اینٹی تھیفٹ سیل انجینئر تابش رضا حسنین کا کہنا تھا کہ اس غیر اخلاقی حرکت کی وجہ سے میری گھر والوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے جس کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتا ہوں جبکہ من گھڑت اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست جمع کرکے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کروں گا۔
