اراکین کونسل سے ملکر مثالی ترقیاتی کام کرینگے، میونسپل کمشنر گڈاپ

کراچی: ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ کے میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے ملاقات کیں اور کہا کہ ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ہدایت کے مطابق صفائی کے نظام کو دور حاضر کے نئے اور جدید طرز پر کروانے سے اہل علاقہ کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے عملہ باقاعدگی سے اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے اہلیان کی حقیقی مسائل کو حل کرتا رہونگا

رکن گڈاپ ٹاؤن مرتضیٰ یار محمد نے اپنے علاقے کے صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی میں صفائی ستھرائی کی شکایت کونسل ممبر کے ذریعے ہم تک پہنچتی تھی یا کچھ کا اندارج شکایتی مرکز میں ہوتا تھااب انکی ذمے داری نو منتخب اراکین کونسل ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں شکایت کا ہونا لازم ہے اس لئے اسے مسلسل دیکھا جا رہا ہے اراکین کونسل کے ساتھ ملکر گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں مثالی ترقیاتی کا م کریںگے۔

 اس موقع پر افسر مالیات افتخار ڈایو، ڈائریکٹرسینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر پرچیز سہیل یار خان، کونسل افسر سرفراز کھتری، پی اے لال جان نبی، ڈائریکٹرٹیکسز زوہیب بلوچ بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں