
چیئرمین ٹاؤن مونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی سے مختلف اہم ایشوز بالخصوص واٹر ٹینکرز کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات اطرافی سڑکوں کی تباہی اور ٹریفک جام کے حوالے سے شہید حکیم محمد سعید کی یادگار ہمدرد یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ملاقات کی گزشتہ دن انتظامیہ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی
چیئرمین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں کے مسائل کا جائزہ لیا
اس موقع پر ہمدرد یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹر سہیل مسعود رجسٹرار کلیم غیاث کا کہنا تھا کہ واٹر ٹینکرزکی وجہ سے جہاں اطرافی سڑکیں تباہ ہو رہی ہیں وہیں ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یونیورسٹی میں پڑھنے والے طالب علم مسلسل ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے تاخیر سے گھر پہنچتے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ طالب علم اور ان کے اہل خانہ شدید اذیت کا شکار ہیں،جس طرح اپ نے ہماری تکلیف پر لبیک کہا امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوگا۔
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اپ کا مسئلہ جلد حل ہوگا اس سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ جو کر سکی وہ کرے گی میئر کراچی مرتضی وہاب سے بھی اس سلسلے میں معاونت لی جائے گی کیونکہ وہ جس طرح بلا تفریق شہر کی خدمت کر رہے ہیں اس مسئلے پر بھی فوری ایکشن لیں گے ہماری حدود کا ہر مسئلہ ہمارا اپنا ہے اس کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تعلیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں یہ علم کی خدمت ہے جو ثواب دارین کے ساتھ ہمارا منصبی فریضہ بھی ہے۔
