
بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام فیڈرز کی بجلی مکمل بند ہوگئی.بریک ڈاؤن کے باعث ایک ہی وقت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمس بھی بند ہوگئے
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن صبح چھ بجے ہوا تاحال دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہ ہوسکی،بریک ڈاؤن کے باعث بیک پریشر کی وجہ سے ایم ایس کی لائن نمبر پانچ ایک بار پھر متاثر ہوگئی
واضح رہے کہ 30 ستمبر کو بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی شہر کو 104 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا
30 ستمبر کو کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن ڈیڈ ہونے کے باعث 72 انچ پی آر آر سی کی لائن نمبر دو اور ایم ایس کی لائن نمبر پانچ سمیت تھرڈ فیز کا مینی فولڈ بھی متاثر ہوئے تھے جن کا مرمتی کام جاری ہے
شہریوں سے التماس ہے کہ پانی احتیاط سے استعمال کرتے ہوئے پانی کا ذخیرہ کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.
