
اسلام آباد: نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے لفٹیننٹ جنرل منیرافسر کو بطور چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) تعینات کرنے کی منظوری دی۔
چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلیے وزارت داخلہ کی جانب سے تین نام کابینہ کو بھیجے گئے تھے، جن پر اراکین نے تفصیلی غور کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر پاکستان آرمی اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سیکورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں۔
