
پہلے کے سی اے اے ایوارڈ 2023 کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری،زبیر موتی والا سمیت نامور شخصیات کی شرکت
کراچی: کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے تحت پہلے کے سی اے اے ایوارڈ 2023 کا انعقاد،پر وقار تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت ٹی ڈیپ کے چیئرمین زبیر موتی والا،کراچی چیمبر کے صدر طارق یوسف،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر انجم نثار،کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کامل سمیت نامور شخصیات کی شرکت۔ا
س موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی پر ملنے والا ایوارڈ حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کی لسٹ میں شامل کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی پوری قوم نے مذمت کی اورثابت کیا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کامل نے کہا کہ کسٹم ایجنٹس ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اپنے کام کی وجہ سے اربوں روپے قومی خزانہ میں جمع کراتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کسٹم ایجنٹس کے مسائل کے حل کیلئے بھی خاص توجہ دی جائے۔تقریب سے زبیر موتی والا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کسٹم ایجنٹس میں ایوارڈ بھی تقسیم کیئے۔
