
چین نے مین لائن۔ ون کیلیے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق کر لیا ہے
اسلام آباد: چین نے کراچی تا پشاور ریلوے لائن کیلیے ساڑھے 6 ارب ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق کرلیا۔
چین نے مین لائن۔ ون کیلیے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق کر لیا ہے.
ترمیم شدہ ڈیزائن پلان 31 اکتوبر تک پاکستان کو پیش کیا جائے گا جو کراچی تا پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک منصوبہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری مواصلات خرم آغا متعلقہ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلیے پیر کو جے ڈبلیو جی اجلاس میں شرکت کیلیے اسی ہفتے کے آخر میں بیجنگ جائیں گے۔