
جے یو آئی کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد نےکہا ہے کہ سائفرکیس میں امریکی مداخلت کی تحقیقات کی جائے، پاکستان میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی امریکی سفیر کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔
ایک بیان میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورے و ملاقاتیں مشکوک ہیں،حب اور گوادر میں امریکی سفیرکے دورے نے سوالات کو جنم دیا ہے۔
حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی ہے، امریکی سفیر کے دورے مداخلت کے سوا کچھ نہیں۔
