
خیرپور (رپورٹ: محمد علی ملاح) شاھ عبداللطیف یونیورسٹی آفیسر س ایسوسی ایشن اور ایمپلائیز یونین کے ملازمین کا حقو ق نہ ملنے کے خلاف یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
حاکم علی پھلپوٹو، عبدالوحید سانگری، گل میر کٹوہر اور علی گل منگی کی قیادت میں شرکاء نے دوراں احتجاج نعریبازی بھی کی۔
حاکم علی پھلپوٹو و دیگر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے 2007ع سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگیولر نہیں کیا گیا
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں ڈیلی ویجز ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنہ ہے۔
حاکم علی پھلپوٹو و دیگر نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کو انصاف دیا جائے۔
