
کراچی (رپورٹ: فرحان تنیو) سابق یوسی چیئرمین ملک فضل الٰہی اور پی پی ضلع کیاماڑی کے انفارمیشن سیکریٹری جاوید دادرحمان نے کیماڑی کے علاقے ماڑی پور گریکس میں نوجوان نسل کو برائی سے بچانے کے لیے جم کا افتتاح کردیا۔
تقریب میں، مسٹر پاکستان نوید شاہ، رحمان خان، لیاقت علی ۔کونسلر شوکت بلوچ، نعیم بلوچ، مدثر، وسیم بلوچ، صالم۔ طفیل، اور دیگر نے شرکت کی اور جم کا افتتاح کیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید دادر رحمان، ملک فضل الرحمان اور دیگر کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو منشیات اور آوارہ گردی سے بچانے کے لیے جم کھولا گیا ہے،جم میں مرد و خواتین کو داخلہ دیا جائے گا تاکہ مرد و خواتین بھر پور شرکت کر سکیں، ورش کرنے سے انسان کی صحت بنتی ہے اور وہ برائیوں سے بچ جاتا ہے
