کراچی: نور محمد گوٹھ کے رہائشی سراپا احتجاج، بلڈر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کراچی: کراچی سہراب گوٹھ ٹاؤن کے علاقے نور محمد گوٹھ کے رہائشیوں نے بارویں روز بھی بلڈر مافیا، انسداد تجاوزات سیل اور پولیس کے خلاف احتجاجی کیمپ قائم رکھا اور انصاف کیلئے نعرے بھی لگائے۔

نور خان برفت، صفدر ابڑو، آصف محسود، اسلام جان بیٹنی، علی برفت و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہم برسوں سے مقیم ہیں مگر بلڈر مافیا زبردستی بے دخل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈر علی گڑھ نے نور محمد گوٹھ کے رہائشیوں کا جینا اجیرن کردیا ہے، بلڈر مافیا اور انتظامیا کی ملی بھگت سے تنگ آچکے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار ہزار گھر موجود ہیں، پورے گوٹھ میں بجلی، گیس، پانی اور دیگر سہولیات موجود ہیں، بلڈر علی گڑھ جعلی سوسائٹیاں بنا رہا ہے اس کے خلاف  کارروائی کے بجائے ہمارے گھر مسمار کیے جارہے ہیں۔

نور محمد گوٹھ کے رہاشیوں نے بلڈر مافیا کے خلاف کارروائی اور اپنے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں