
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ صادق آباد میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا جس دوراں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے گھربجلی چوری پکڑلی۔
ترجمان نے بتایاکہ سابق ایم پی اے نے 15 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں، فارم ہاؤس میں 12 سے زائد اے سی چلائے جا رہے تھے، جہاں سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔
ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ میپکو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں کنکشن منقطع کرکے تاریں قبضے میں لیں اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
دوسری جانب ممتاز چانگ کا کہنا ہے کہ آواز اٹھانے پرکارروائی کی گئی، میپکو کی کرپشن زیادہ ہے ان پر متعدد کیسز ہیں۔
