
کراچی(رپورٹ: فرحان تنیو) کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں مغویوں کے بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
سول سوسائٹی کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں سندھ کے معروف اداکار اسد قریشی، مذاحیہ اداکار سھراب سومرو،علی گل ملاح، سینئر صحافی ماجد سموں، عرفان عالمانی،غوث بگھیو، قومپرست رہنما الاھی بخش بکک، قومی عوامی تحریک کے رہنما مظہر راہوجو، اعجاز منگی، بیدل مسرور و دیگر نے شرکت کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکو دن دھاڑے غریب لوگوں کو اغوا کر کے بھاری تاوان طلب کرتے ہیں، یہ عمل سندھ کی پہچان نہ تھا اور نہ ہے۔
انہوں نے کہا کے پولیس کی مدد سے ڈاکو راج قائم ہے، جسے سندھ کا شعور کسی صورت قبول نہیں کرے گا، مغویوں کی بازیابی کیلئے سندھ کے نوجوان سراپااحتجاج ہیں۔
شرکاء نے کندھکوٹ میں پر امن دھرنے پر لاٹھی چارجی مذمت کرتے ہوئے تمام مغویوں کی بازیابی اور ڈاکو راج کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اودھر مغویوں کی بازیابی کیلئے کندھکوٹ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے سے مسلسل احتجاج جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں لوگ ڈاکو راج اور داردار نظام کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
