
دادو(رپورٹ: نصیر شیخ) گاؤں لدھان میں گھریلو تنازعے پر 6 بچوں کی ماں مسمات شبیران چانڈیو کو اپنے بے رحم خاوند مہرو چانڈیو نے دیگر رشتے دار ملزمان کے ہمراہ بیدردی سے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا.
معاملے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ صاحب نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے،
ایس ایس پی دادو ڈاکٹرعبدالخالق پیرزادہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تاہم تھانہ کے این شاھ میں متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 273/2023 بجرم دفعہ 324، 452، 147، 148، 149، 504 ت-پ کے تحت 6 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جس میں خاتون کا شوہر مہرو چانڈیو اور دیگر شاملکار ملزمان نامزد ہیں۔
دوسری جانب متاثرہ خاتون سیہون ہسپتال میں زیرِ علاج ہے جسے دادو پولیس کی جانب سے مکمل تحفظ اور انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
