فیلڈنگ سیٹ کرنے کے بعد پیپلزپارٹی 90 روز میں الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے، جی ڈی اے

کراچی(رپورٹ: شوکت جانوری) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فیلڈنگ سیٹ کررکھی ہے جسکی وجہ سے وہ نوے روز میں الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں ۔مہنگائی کی زمہ دار پچھلی حکومت ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، سائرہ بانو، عرفان اللہ مروت اور دیگر

فنکشنل لیگ ہاوس کلفٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارشد شر بلوچ،  غلام نبی منگریو ۔ خواجہ نوید امین ۔ عرفان راجڑ اور دیگر موجود تھے ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ قومی اور تمام اسمبلیوں سمیت سندھ اسمبلی ختم ہوچکی ہے ہم حالات کا جائزہ لے رہے تھے ہم ان جماعتوں کو بھی دیکھ رہے تھے جو حکمران اتحاد تھا وہ ایک ناکام حکومت تھی سندھ میں زرداری پارٹی کے لوگ اس عمل میں ساتھ رہے اب وہ سبق سکھا رہے ہیں کہ الیکشن نوے دن میں ہونے چاہئیں پچھلے چھ ماہ نوے دن الیکشن کا مزاق اُڑایا گیا

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں اگر آبادی کراچی کی کم گنتی گئی تو اسکو حل ہونا چاہیے تھاپیپلزپارٹی کے نمائندوں مراد علی شاہ، اور دو وفاق میں ہونے کے باوجود دیہی سندھ کے کئی اضلاع کی آبادی کم کیوں ہوگئی؟انہوں نے جس انداز میں قوانین کا حال کیا سب جانتے ہیں الیکشن کمیشن اب چاہتا ہے کہ پہلے حلقہ بندیاں مکمل کرے پھر الیکشن کی تاریخ دیں تاکہ شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منافقانہ رویہ ہے اسکے نتائج یہ بھگتیں گے یہ چھ ماہ بھی اقتدار کے بغیر نہیں چل سکتے یہ کسی بھی طرح الیکشن چاہتے ہیں

جی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  ڈیڑھ سال تک ملازمتوں کو روک کر آخری وقت میں نوکریاں دیں ہر ملازمت انہوں نے فروخت کی خاکروب تک کی نوکری فروخت کی گئی عوام ان سے تنگ ہیں نگراں حکومت کی طرف سے کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی صورتحال کو تبدیل ہونا چائییے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں