قمبر: عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

قمبر (رپورٹ: عاقب تنیو) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفيس قمبر میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرؤف سومرو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر طارق علی، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر سید محمد شاہ، محمد نواز میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

محکمہ خزانہ ضلع قمبر شہدادکوٹ کے دفتر میں منعقدہ اوپن کچہری میں مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین نے اپنے مسائل پیش کئے۔

اس موقع پر مسائل کے حل کے لیے پہنچنے والے لوگوں نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ علي اکبر جاگیرانی کو پنشن، جی پی فنڈ اور تنخواہوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے درخواستیں بھی دیں، اس موقع پر سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیئے احکامات جاری کیے.

اوپن کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹر علی اکبر جاگیرانی نے فنانس ڈیپارٹمنٹ قمبر شہدادکوٹ کے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اوپن کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرؤف سومرو نے کھلی کچہری میں میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے عوام کے جائز مسائل کے حل میں تاخیر کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں تاہم خزانے دفتر کی طرف سے لائے گئے مقدمات اکثر قانون کے مطابق نامکمل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض معاملات میں قانونی تقاضے پورے کرنے میں تاخیر ہوتی ہے۔اس موقع پر مختلف اداروں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں