
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق رہنما ایم کیو ایم کنورنوید جمیل انتقال کرگئے۔
کنور نوید برین ہیمرج ہونے کے باعث کئی ماہ سے کراچی کی نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
طبیعت سنبھلنے پر کنور نوید جمیل کو گھر منتقل کیا گیا تھا لیکن 11 اگست کو طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا، جہاں ان کا انتقال ہوا
کنور نوید جمیل 15 مارچ 1964 کو پیدا ہوئے، جناح لاء کالج حیدرآباد سے ایل ایل بی اور گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی ایس سی کیا۔
