
غیرملکی میڈیا کے مطابق ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص میں سور کے گردے کی پیوندکاری کی گئی جو معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
اس حوالے سے امریکی سرجنز کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ انسان میں 32 روز سے فعال ہے، پُرامید ہیں کہ سور کا گردہ اسی طرح معمول کے مطابق متاثرہ شخص میں کام کرتا رہے گا۔
ماہرین نے انسان میں سور کے گردے کا معمول کے مطابق کام کرنا بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔
