کراچی مقابلہ: 05ڈکیتوں کو ہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے انعام کا اعلان

نارتھ کراچی میں گھر میں ڈکیتی واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بروقت کارروائی پر پولیس مقابلے کے دوران گھر میں موجود 05 ڈاکو مارے گئے جبکہ انکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی پولیس چیف نے سرسید تھانہ پولیس پارٹی کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی جبکہ تعریفی اسناد اور 5 لاکھ کیش انعام کا اعلان بھی کیا۔

کراچی پولیس جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے کے بعد 5 ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

سرسید کی حدود سیکٹر 11B میں گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے کے بعد 5 ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

ہلاک ملزمان میں پائندہ خان ولد شیر ولی ، عمران ولد سلیم ، عبداللہ ولد امان اللہ ، عبدالباری ولد نامعلوم اور حیدر خان ولد احمد خان شامل ہیں.ہلاک ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ملزمان پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں.ملزمان نارتھ کراچی سیکٹر 11B امُ الّقرآن اسکول کے قریب ایک گھر B-274 میں گرل کاٹ کر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے.مددگار 15 پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک موبائل مددگار اور 2 موبائل علاقہ تھانہ کی ہمراہ ایس ایچ او موقع پر پہنچی.

پولیس نے گھر کو کارڈن کیا جسپر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان ہلاک ہوگئے

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او سر سید شاہد تاج اور پوری ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کردیا ہے .پولیس نے موقع سے شواہد و مسروقہ سامان سمیت اسلحہ برآمد کر لیا.

برآمدہ سامان میں 3 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، طلائی زیورات، 1 لاکھ 26 ہزار نقد رقم شامل ہیں.ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے.

https:/hot-news/4638/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں