
کراچی: نارتھ ناظم آباد سیکٹر الیون بی میں مبینہ مقابلے میں 5 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سرسید پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکو بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی اپنے ساتھ لے گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔
بنگلے کے مالک انوار الحسن کا کہنا تھا کہ 6 ڈاکو صبح چار بجے واردات کے لیے گھر میں داخل ہوئے تھے ، ساتواں ڈاکو باہر گاڑی میں بیٹھا رہا ، اہلخانہ پر تشدد کیے جانے کی آوازیں سن کے علاقہ مکینوں نے مددگار 15 کو اطلاع کر دی۔
علاقہ پولیس اور مددگار 15 کی بروقت کارروائی کے باعث 5 ڈاکو مارے گئے ، مارے جانے والے پانچوں ڈاکو افغانی بتائے جاتے ہیں ۔
ایس ایس ایچ او سرسید سب انسپکٹر شاہد تاج کا کہنا ہے کہ مددگار 15 پر اطلاع ملی الیون بی بنگلہ نمبر 274 میں ڈاکو موجود ہیں جس پر وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اس گھر کا جس میں ڈاکو موجود تھے محاصرہ کر لیا۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا ، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے 3 نائن ایم ایم پستول اور گرل کاٹنے کے اوزار کا بیگ پولیس نے برآمد کر لیا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ مزید اسلحہ بھی ڈاکوؤں کے پاس موجود تھا جو شبہ ہے کہ بھاگم دوڑی میں کہیں گر گیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے ، مارے جانے والے دو ڈاکوؤں کی شناخت کر لی جن میں سے ایک پیر آباد کے علاقے کا جبکہ دوسرا جمشید کوارٹر کے علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ مارے جانے والے تین ڈاکوؤں کی شناخت عبداللہ ، پائندہ خان اور امان خان کے نام سے ہوئی۔
صبح تقریبا سوا4 بجے 6 ڈاکو بھائی افتخار الحسن کے گھر کی گرل اور کنڈیاں کاٹ کر اندر داخل ہوئے، دروازے پر دستک دی بھائی نے جیسے ہی دروازہ کھولا ڈاکو اسے دھکے دیتے ہوئے اندر داخل ہوگئے اور بھائی ، بھابھی اور بچوں اور میرے والد والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رسیوں سے باندھ دیا
انہوں نے کاہ کہ ڈاکوؤں نے الماریوں سے نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان نکال کر ایک چادر میں باندھ کر ایک ڈاکو باہر لے گیا جبکہ پانچ ڈاکو بھابھی کو یرغمال بنا کر اوپر میرے گھر آئے اور بھابھی کو آگے رکھ کر دروازے پر دستک دی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں نے دروازہ کھولا ڈاکوؤں نے مجھے ایک گھونسا مارکر اندرداخل ہوگئے،شور مچانے پر مجھے اور میری بیوی اور بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
