ہمدرد فیکٹری سے ہٹائے گئے 160 ملازم بحال، ٹاؤن چیرمین کے حق میں نعرے

کراچی: منگھوپیر حب ڈیم روڈ کے قریب قائم ہمدرد انڈسٹریل کمپلیکس سے ھٹائے گئے 160 ملازمین کو بحال کردیا گیا۔

جبری برطرفیوں کیخلاف ملازمین نے فیکٹری کے سامنے احتجاج کیا، ٹاؤن چیئرمین نواز علی بروہی نے چیئرمین منگھوپیر یونین کمیٹی 01 سلیم بروہی اور  ٹاؤن لیبر کونسلر عبدالرزاق کاچھیلو کو ہدایات دیئے کہ فوری طور پر مظاہرین سے اظہار یگجہتی کیلئے پہنچے اور انتظامیہ سے جبری برطرفیوں کے متعلق بات کی جائے۔

ٹاؤن چیئرمین خود بھی ملازمین سے اظہار یگجہتی کیلئے فیکٹری پہنچے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ مزدوروں کیساتھ کسی قسم کی ذیادتی نہیں ہونے دی جائے گے بعد ازہ منتخب نمائندوں نے فیکٹری انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کرتے ہوئے فوری طور پر برطرف کیئے گئے ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

فیکٹری انتظامیہ نے برطرف کیئے گئے ملازمین کو بحال کر دیا۔ ملازمین کو ملازمت پر بحالی کی خبر ملی تو منتخب نمائندوں کے حق میں نعرے لگائے اور نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نوازعلی بروہی کا کہنا تھا کہ ہم مزدوروں کیساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں