
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی میں 24 گھنٹوں کے دورن تیز ہوائوں کے ساتھ برسات کا امکان ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے اور تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
