سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد قتل

کوئٹہ: کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادلے میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے ہارون رئیسانی سمیت تین افراد قتل اور تین زخمی ہو گئے۔

ہارون رئیسانی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے، ہارون رئیسانی ایک دکان پر چھاپے کے لیے گئے تھے، کار سرکار میں مداخلت پر تصادم ہوا۔

مسلح تصادم سریاب روڈ پر واقع مقامی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کے باہر ہوا جس میں  نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نواب زادہ ہارون رئیسانی اور معروف ٹرانسپورٹر میر دولت لہڑی کے بیٹے میر براہمدغ لہڑی اور ایک سرکاری محافظ جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں