کراچی میں پولیس نے دبئی سے آئے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا

منگھو پیر روڈ پر فائرنگ سے دبئی سے آئے نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول ہاشم پر اے وی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی، موبائل پر سادہ لباس 4 پولیس اہلکار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم اپنے دوست شہزاد کے ساتھ شاہ نورانی مزار پر گیا تھا، رات 9 بجے واپسی پرمنگھو پیر روڈ پہنچا تو پولیس نے ہاشم کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ہاشم کا دوست شہزاد موٹر سائیکل چلا رہا تھا، نہ رکنے پر پیچھے سے اے وی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ہاشم کو کمر پر گولی لگی جو سینے سے پار ہو کر شہزاد کی کمر میں لگی، ہاشم مگسی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ شہزاد جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

شہزاد کے بیان کے مطابق ہاشم ایک ماہ قبل اپنی شادی کے سلسلے میں دبئی سے آیا تھا۔

اے وی ایل سی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث اہلکاروں سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے

اودھر مقتول ہاشم مگسی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو نورانی جانے سے روکا تھا، مجھے انصاف چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں